پنج شنبه 01/می/2025

کرونا وائرس، اسرائیلی جیلوں میں قید شہریوں کے بارے میں فکر مندی

جمعہ 13-مارچ-2020

فلسطینی محکمہ امور اسیران کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں میں کرونا وائرس پھیلنے کی خبروں کا ٹھوس ثبوت نہیں ملا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کے ترجمان ثائر شریتح نے بتایا کہ اسرائیلی جیلوں میں فی الحال کوئی فلسطینی کرونا کا شکار نہیں ہوا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ‘عسقلان’ جیل میں قید 19 فلسطینیوں کو کرونا کے شبے میں جیل کے اندر دوسرے قیدیوں سے الگ کیا گیا ہے۔

شریتح نے بتایا کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں قید 5000 فلسطینیوں کے بارے میں بارے میں فکر مند ہیں۔ اگر اسرائیلی جیلوں میں کرونا وائرس پھیلتا ہے تو اس کے نتیجے میں فلسطینیوں کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں چھ  ہزار سے زاید فلسطینی پابند سلاسل ہیں جن میں بڑی تعداد میں بچے، خواتین اور پہلے ہی مختلف بیماریوں کے شکار فلسطینی شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی