فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جمعرات کی شام النصیرات پناہ گزین کیمپ میں لگنے والی خوف ناک آگ کے نتیجے میں جھلس کر زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی دم توڑ گیا جس کے بعد اس سانحے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ 24 سالہ احمد محمد ابو رحمہ ایک ہفتے بعد اسپتال میں دم توڑ گیا۔ابو رحمہ گذشتہ جمعرات کے روز النصیرات کیمپ میں آتش زدگی کے باعث جھلس کر زخمی ہوگیا تھا۔ سعید خواص گذشتہ روز اسپتال میں دم توڑ گیا۔
خیال رہے کہ جمعرات کے روز غزہ میں النصیرات مہاجر کیمپ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ کے نتیجے میں 10 فلسطینی شہید اور 58 زخمی ہوگئے تھے۔ زخمی ہونے والے 17 افراد کی حالت تشویشانک بیان کی جاتی ہے۔