چهارشنبه 30/آوریل/2025

کرونا وائرس سے بچنے کے لیے کرنے کے ضروری کام

ہفتہ 14-مارچ-2020

عالمی اداری صحت کی طرف سے کرونا وائرس سے بچائو کے لیے مفید معلومات اور مشورے دیے ہیں۔

سوال جواب کی نشست کی صورت میں جب عالمی ادارہ صحت کے ایک عہدیدار سے پوچھا گیا کہ آیا کرونا سے کیسے بچا جاسکتا ہے تو انہوں نے اس حوالے سےدرج ذیل امور کی طرف توجہ دلائی۔

جسمانی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ خاص طور پر ہاتھوں اور چہرے کو صابن کے ساتھ دھوئیں۔ بہتر کے ہے ہاتھ دھونے کے لیے ٹھنڈے پانی کا استعمال کریں۔

چھینک اور کھانسی کے آداب کا خاص خیال رکھیں۔ سانس لینے اور دمے کی بیماریوں کے شکار افراد جو طریقہ کار اختیار کرتے ہیں ان کی پیروی کریں۔

چھینک آنے یا کھانسی کی صورت میں منہ کےآگے کپڑا رکھیں کوشش کریں کہ چھینک قریب موجود کسی دوسرے فرد کی طرف نہ ہو۔

کھانے کی چیزیں بالخصوص گوشت وغیرہ کو اچھی طرح پکا کر کھائیں۔ کھانے میں پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال کریں۔

مختصر لنک:

کاپی