اسرائیلی ریاست کی جیل میں قید ایک فلسطینی رہ نما کی مدت اسیری کے 9 سال ہونے کے بعد اس کا اسیری کا دسواں سال شروع ہوگیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ اسیر امین ھاشم کمیل مسلسل اسیری کے 10 سال میں داخل ہوگئے ہیں۔
کلب برائے اسیران کے ڈائریکٹر منتصر سمور نے بتایا کہ کمیل کو اسرائیلی عدالت سے 21 سال 8 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔