اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے حقوق کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ بالخصوص کرونا وائرس کےپھیلنے کےبعد صہیونی ریاست کی زندانوں قید فلسطینیوں کے حقوق کا خاص خیال رکھا جائے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے مندوب عبداللطیف القانوع نے کہا کہ صہیونی جیل میں قید فلسطینیوں کے حقوق کو دانستہ طورپر پامال کیا جا رہا ہے۔ صہیونی حکام کی طرف سے جیلوں میں قید فلسطینیوں کو کرونا کی ویکسن فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔
انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی اسیران کے حقوق کے لیے حرکت میں آئیں اور فلسطینی اسیران کو کرونا جیسی مہلک وباء سے بچائیں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکام نے فلسطینی اسیران کو مزید تنہا کردیا ہے۔ فلسطینی قیدیوں کو کینٹین سے 170 اقسام کی چیزیں لینے سے روک دیا ہے۔