اسرائیلی ریاست کے قومی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان نے اسرائیلیوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور آنے والے دنوں میں مکمل کرفیو نافذ کیا جاسکتا ہے۔
عبرانی ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر داخلہ نے کہا کہ کرونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ اس وباء کی روک تھام کے پیش نظر پورے ملک میں لاک ڈائون کے قوی امکانات موجود ہیں۔ حکومت اس لاک ڈائون کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ کرفیو نافذ ہونے کی صورت میں شہروں اور قصبوں میں پولیس کا گشت بڑھا دیا جائے گا۔ اہم شعبوں، علاج معالجے یا خوراک کےشعبے کے افراد کام جاری رکھیں گے۔
اسرائیلی ریاست میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 427 تک جا پہنچی ہے۔ ان میں سے پانچ کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔