جرمنی میں متعین اسرائیلی سفیر اپنے نائب سمیت کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
عبرانی اخبار’یروشلم پوسٹ’ کی رپورٹ کے مطابق برلن میں متعین اسرائیلی سفیر جیرمی یساکاروف اور ان کے نائب کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ اس واقعے کے بعد سفارت خانے کو بند کردیا گیا ہے۔
عبرانی اخبار کے مطابق اسرائیل کے جرمنی میں متعین نائب سفیر اھارون ساگی بھی کرونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔
اخباری رپورٹ کے مطابق جرمنی میں قائم اسرائیلی سفارت خانے کے پورے عملے کو ان کی رہائش گاہوں تک محدود کردیا گیا ہے۔
اسرائیل کے سفارت ذریعے نے اخبار ‘یروشلم پووسٹ’ کو بتایا کہ اسرائیلی سفارت کاروں کو جرمن عہدیداروں سے کرونا وائرس منتقل ہوا۔
خیال رہے کہ اسرائیل میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد چار سو سے تجاوز کرگئی ہے۔