فلسطینی پارلیمنٹ کے ایک سینیر رُکن اور سرکردہ فلسطینی سیاست دان احمد عطون نے خبردار کیا ہے کہ صہیونی ریاست کی انتقامی اور اشتعال انگیز کارروائیوں کے نتیجے میں مسجد اقصیٰ پر خطرے کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست کرونا وائرس کی وباء کو اپنے مذموم عزائم کو آگے بڑھانے اوراپنے تہویدی ارادوں کی تکمیل کے لیے استعمال کررہی ہے۔
احمد عطون نے مزید کہا کہ مسجد اقصیٰ میں نمازوں کی ادائی جاری رہے گی چاہےفلسطینی قبلہ اول کے دروازوں پر کیوں نہ ادا کرنا پڑے۔
احمد عطون کا کہنا تھا کہ دنیا اس وقت کرونا کی وباء کی وجہ سے ہنگامی حالت میں ہے اور اسرائیل اس موقعے کو القدس کو یہودیانے اور مسجد اقصیٰ کو اپنے عزائم کی تکمیل کے لیے استعمال کررہا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں نمازوں کی ادائیگی پرپابندی عاید کی ہے تاہم فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے اسرائیلی ریاست کی پابندیوں کو یکسر مسترد کردیا ہے۔