فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حکام نے کرونا کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر پیشگی حفاظتی اقدامات شروع کیے ہیں۔ اس ضمن میں حکومت نے غزہ میں 14 قرنطینہ سینٹر قائم کئے گئے ہیں۔ شہریوں کی اسکریننگ کا سلسلہ جاری ہے اور تمام ضروری طبی آلات اور ضروری سامان فراہم کردیے گئے ہیں۔
غزہ میں حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں قرنطینہ مراکز قائم کیے گئے ہیں تاکہ کسی قسم کی مشکل اور ہنگامی حالت میں شہریوں کو طبی مدد فراہم کی جا سکی۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اب تک کرونا کا کوئی مریض نہیں اور غزہ کا علاقہ اس وائرس سے محفوظ ہے۔ حکام نے غزہ میں کرونا وائرس پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔