شنبه 16/نوامبر/2024

کرونا وائرس کا خطرہ، اردن میں لاک ڈائون کرفیو نافذ

ہفتہ 21-مارچ-2020

اردن کی حکومت نے جمعہ کے روز کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈائون اور کرفیو نافذ کردیا ہے۔

اردنی وزیر مملکت امجد العضایلہ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ کرونا کے خطرے کے پیش نظر ملک بھر میں شہریوں کو نقل وحرکت سے روک دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقامی وقت کے مطابق آج ہفتے کو علی الصبح سات بجے ملک بھرمیں لاک ڈائون اور کرفیو لگا دیا گیا ہے۔

تاہم وزیر اعظم اور وزیر دفاع سمیت دیگر اعلیٰ عہدیدار بدستور اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ اردن میں اب تک 70 افراد کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔  گذشتہ روز کرونا وائرس کے نتیجے میں دو لاکھ 52 ہزار افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ 10 ہزار سے زاید افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں چین، اٹلی، ایران، اسپین، جنوبی کوریا، جرمنی، فرانس اور امریکا شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی