فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں یہودی آبادکاری کے خلاف نکالی گئی ریلی پراسرائیلی فوج کی طرف سے حملے کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے ریلی میں شریک معمر فلسطینی کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
مقامی سماجی کارکنوں نے بتایا کی قابض فوج نے 63 سالہ موید شتیوی کی ٹانگ میں گولی ماردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
مقامی سماجی کارکن مراد اشتیوی نے بتایا کہ مغربی نابلس میں کفر قدوم کے مقام پر یہودی آباد کاری کے خلاف فلسطینیوں نے ریلی نکالی۔
اسرائیلی فوج نے ریلی کو منتشر کرنے کے لیےان پر آنسوگیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج کیا اور براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مراد اشتیوی نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے متعدد زخمیوں کو موقع پرطبی امداد فراہم کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اشک آور گیس کی شیلنگ، صوتی بموں کا استعمال، دھاتی گولیوں کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا۔
اشتیوی کا کہنا ہے کہ شدید بارش کے باوجود سیکڑوں فلسطینیوں نے ریلی میں شرکت کی۔