چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوجیوں کی النقب میں فلسطینی مکانات مسمار کرنے کی دھمکی

منگل 24-مارچ-2020

قابض اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں النقب میں رحمہ گاؤں میں متعدد فلسطینی گھروں کی مسماری اور انہیں خالی کرنے کے نوٹس تقسیم کیے ہیں۔

رحمہ کی مقامی کمیٹی کے رکن سلیمان الفریجات نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے کرونا وائرس کی وجہ سے خطے میں ہنگامی حالت کے باوجود  گاؤں پر ہلہ بولا اور دوخاندانوں کو اپنے گھروں کو خالی کرنے کا حکم دیا۔

الفریجات نے کہا کہ اسرائیلی حکام نے الرحمہ گاؤں میں رہائشیوں کو کرونا وائرس کے خلاف لڑنے کے لیے کوئی امداد مہیا نہیں کی۔ اس کے بجائے انہوں نے وہاں فلسطینیوں کے خلاف اپنی جارحآنہ پالیسیاں تیز کر دیں ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی