شنبه 16/نوامبر/2024

قابض صہیونی فوج کی فلسطینی کسانوں اور ماہی گیروں پر فائرنگ

بدھ 25-مارچ-2020

قابض اسرائیلی فوجیوں نے جنوبی غزہ میں کسانوں پر اور غزہ کے ساحلی علاقے میں  ماہی گیروں پر مشین گن سے فائرنگ کی ہے۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ قابض صہیونی فوجیوں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے مشرقی علاقے میں اپنی زمینوں پر کام کرتے کسانوں پر فائرنگ کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قابض صہیونی فوج نے غزہ کے شمالی ساحلی علاقے میں فلسطینی ماہی گیروں پر بھاری مقدار میں فائرنگ کی۔

ذرائع نے کہا کہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

مختصر لنک:

کاپی