اسرائیلی وزارت صحت نے جمعرات کے روز بتایا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2495 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 41 کی حالت تشویشناک ہے ، جبکہ 66 یہودی آباد کار صحت یاب ہوئے ہیں۔
قابض حکومت کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام مقبوضہ شہروں میں لاک ڈائون کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے۔ حکومت کی طرف سے اسرائیلیوں کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ لاک ڈائون کے دوران گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بدھ کی شام لاک ڈائون کا نفاذ کرتے ہوئے شہریوں کی نقل و حرکت اور تجارتی سرگرمیوں پر پابندی عاید کردی۔
انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ کھانا اور ادویات جیسی ضروریات کو چھوڑ کر مکمل بندش عائد کردی جائے۔
بتایا جاتا ہے کہ اسرائیل میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 5 اموات پر پہنچ گئی۔