شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ میں کرونا کے مزید 7 مریضوں کی تصدیق، مجموعی تعداد 9 ہوگئی

جمعہ 27-مارچ-2020

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مزید 7 افراد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ نئے ساتوں مریض پہلے سے دو مریضوں کے ساتھ گھل مل جانے کی وجہ سے کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔

کرونا کا شکار ہونے والے نئے مریض سیکیورٹی اہلکار ہیں۔ انہیں قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ ساتوں اہلکار اپنی ڈیوٹی پر تھے اور انہوں نے کسی دوسرے شخص سے ملاقات نہیں کی۔

غزہ میں حکومت کے ترجمان ایاد البزم نے ایک بیان میں بتایا کہ کرونا کا شکار ہونےوالے سات پولیس اہلکاروں کو قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔ کرونا کا شکار ہونے والے ساتوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کی صحت یابی کے لیے حکومت اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی