شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ میں ترکی کے تعاون سے چلنے والا اسپتال اسلامی یونیورسٹی کے سپرد

ہفتہ 28-مارچ-2020

 فلسطین کے علاقے غزہ میں اسلامی یونیورسٹی نے بتایا ہے کہ ترکی کے تعاون سے چلنے والے ایک مقامی اسپتال کو ‘کرونا’ کی وباء سے نمٹنے اور اسپتال سے فائدہ اٹھانے کے لیے اسپتال کے انتظامات اسلامی یونیورسٹی کے سپرد کیے گئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ‘کرونا’ وباء سے نمٹنے کے لیے غزہ میں قائم ‘ترکی ۔ فلسطین فرینڈشپ اسپتال’ کے شبہ ایمرجنسی اور دیگر سیکشن اسلامی یونیورسٹی کے حوالے کیے گئے ہیں۔

ایک بیان میں اسلامی یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ترک حکومت اور امداد دارے ٹیکا کے ساتھ رابطے کے بعد غزہ میں ترک اسپتال کے انتظامات اسلامی یونیورسٹی نے سنھبال لیے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسپتال کے انتظامات ہاتھ میں لینے کا مقصد غزہ میں جاری کرونا کی وباء سے نمٹنا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اب تک کرونا کے 9 مریض سامنے آچکے ہیں۔ غزہ میں کرونا کی وباء کا پھیلائو روکنے کے لیے مزید سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔اس حوالے سے غزہ میں تمام مساجد میں دو ہفتے کے لیے جمعہ اور بہ جماعت نمازوں کی ادائیگی روک دی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی