چهارشنبه 30/آوریل/2025

ممتاز فلسطینی عالم دین الشیخ علی طاھر زاید کا 67 سال کی عمر میں انتقال

پیر 30-مارچ-2020

فلسطین کے ممتاز عالم دین اور غرب اردن میں اسلامی تحریک کے بانی رہ نما الشیخ علی طاھر زاید المعروف ابو البھاء گذشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الشیخ علی طاھر غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے نواحی علاقے الیامون کے رہائشی تھے۔

ان کا شمار فلسطین کے ممتاز علماء کرام میں ہوتا تھا اور وہ اسلامی تحریک کے جنین شہرمیں بانی رہ نما تھے۔ 67 سالہ الشیخ علی طاھرنے 35 سال تدریس، دعوت وتبلیغ اور علم دین کی نشرو اشاعت میں صرف کیے۔ رام اللہ ، مسیلہ، الجدیدہ، الجلمہ، کفردان، الیامون اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں ہزاروں طلباء نے ان سےکسب فیض کیا۔ وہ خضوری یونیورسٹی کے فضلاء میں شامل تھے اور دینی علوم کے ساتھ حساب اور سائنسی علوم میں بھی پر بھی دست رست رکھتے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی