دوشنبه 18/نوامبر/2024

فلسطین کے جمہوری محاذ کے سربراہ کی دوحہ میں اسماعیل ھنیہ سے ملاقات

ہفتہ 6-جولائی-2024

فلسطین کے جمہوی محاذبرائے آزادی فلسطین کے سیکرٹری جنرل فہد سلیمان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میںاسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق دوحہ میں جمعہ کے روز ہونےوالی ملاقات میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حالبالخصوص غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت ، نسل کشی کے جرائم، غرب اردن میںمنظم اسرائیلی ریاستی دہشت گردی اور یہودی آباد کاری سمیت دیگر امور پر تبادلہخیال کیا گیا۔ا س موقعے پر دونوں جماعتوں کے سینیر رہ نما بھی موجود تھے۔

ملاقات کے آغاز میںدونوں رہ نماؤں نے فلسطینی عوام کے شہداءکی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ دونوں رہ نماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کیطوفان الاقصیٰ کی جنگ کے دوران فلسطینی قوم بالخصوص غزہ کے عوام نے ثابت قدمی کامظاہرہ کیا جب کہ مزاحمتی قوتوں نے دشمن کا پوری بہادری کےساتھ مقابلہ جاری رکھا۔

دونوں جماعتوں کے رہ نماؤںنے سیاسی اور مذاکراتی منظر نامے میں ہونے والی پیشرفت،صیہونی قابض ریاست سے چھیڑیجانے والی تباہی کی جنگ کے خاتمے کے لیے قطر اور مصر کے ثالثی کو سراہا۔

اس موقعے پر اسماعیلھنیہ نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح غزہ میں جاری اسرائیلی جنگی جرائم اور نسل کشی کیجنگ کو روکنا ہے۔ ہم غزہ میں مستقل جنگ بندی اور قابض فوج کا مکمل انخلاء چاہتےہیں۔

فہد سلیمان اور اسماعیلھنیہ کے درمیان ہونے والی ملاقت میں فلسطینیوں کی صفوں میں اتحاد کے لیے کی جانےوالی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مختصر لنک:

کاپی