پنج شنبه 08/می/2025

اسرائیلی فوج نے القدس کے فلسطینی گورنر کوحراست میں لے لیا

پیر 6-اپریل-2020

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس ایک کارروائی کے دوران فلسطینی اتھارٹی کے گورنر اور تحریک فتح کے ایک سیکرٹری سمیت متعدد دیگر سینیر رہ نمائوں کو حراست میں لے لیا۔  قابض اسرائیل نے فلسطینی عہدیداروں پر بیت المقدس میں فلسطینی اتھارٹی کے منصوبوں کو فروغ دینے اوراسرائیلی حکام کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اتوار کو قابض فوج نے القدس کے گورنر عدنان غیث کوحراست میں لے لیا۔

اسرائیل نے بیت المقدس میں فلسطینی اتھارٹی کے کسی بھی خودمختار مظاہرے پر پابندی عاید کر رکھی ہے۔

اسرائیلی پولیس کے ترجمان مکی روزنفیلڈ نے کہا کہ پولیس نے دونوں فلسطینی عہدیاروں کو تفتیش کے لیے گرفتار کیا ہے۔

محمود نے غیث اور مطور دونوں کی نظربندی میں توسیع کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی