پنج شنبه 01/می/2025

فلسطین میں کرونا کے مزید تین مریضوں کی تصدیق، تعداد 237 ہوگئی

پیر 6-اپریل-2020

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کے روزشمالی مغربی بیت المقدس اور شمال مشرقی الخلیل میں کرونا کے مزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد 237 ہوگئی ہے۔

رام اللہ میں وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا کا شکار ہونے والے شمالی مشرقی الخلیل کے علاقے سعیر سےتعلق رکھنے والی ایک خاتون اور اس کے دو بچے بھی شامل ہیں۔ انہیں رام اللہ میں الکرمل ہوٹل میں قائم قرنطینہ مرکز منتقل کیا گیا ہے۔ قبل ازیں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ابراہیم ملحم نے بتایا تھا کہ غرب اردن میں کروناکے مزید 6 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 234 ہوگئی ہے۔ ترجمان کے مطابق بیتونیا  قصبے کے چار بچے بھی کرونا متاثرین میں شامل ہیں۔

ادھر حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم محمد اشتیہ کے درمیان ٹیلیفون پربھی بات چیت ہوئی ہے۔ دونوں رہ نمائوں نے فلسطین میں کرونا کی وباء سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

مختصر لنک:

کاپی