غزہ کی پٹی میں وزارتصحت نے پیر کے روز ایک بیان میں بتایا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میںگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین خاندانوں کا قتل عام کیا جس کے نتیجے میں 40 فلسطینیشہید اور 75 زخمی ہوئے۔
وزارت صحت نے ایک بیانمیں بتایا کہ متعدد زخمی تا حال ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اورشہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔ اسرائیلی فوج نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑیکررکھی ہیں اور امدادی کارکنوں کو متاثرین تک پہنچنے سےروکا جا رہا ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ گذشتہسات اکتوبر سے اب تک غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 38193 فلسطینی شہیداور 87903 زخمی ہو چکے ہیں۔
وزارت نے شہداء اور لاپتہ افرادکے اہل خانہ پر زور دیا ہے کہ وہ محکمے کی افیشل ویب سائٹ کے ذریعےشہداء اورزخمیوں کا اندراج کرکے تمام ڈیٹا کو مکمل کریں۔