چهارشنبه 30/آوریل/2025

کرونا وائرس سے فلسطینی معیشت کر ساڑھے تین ارب ڈالر کا نقصان

جمعہ 10-اپریل-2020

فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے فلسطینی حکومت کو 137 ملین ڈالر کے اضافی اخراجات کرنا پڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طورپر کرونا کی وجہ سے فلسطینی معیشت کو تین ارب 40 کروڑ ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔

محمد اشتیہ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ سادگی اور ہنگامی صورت حال کے مطابق ہوگا۔ بجٹ خسارہ 50 فی صد متوقع ہے جب کہ درآمدات میں کمی کا امکان ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے ہاں تعینات 57 ممالک کے سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے محمد اشتیہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ ہمارے تجربات نے ہمیں بہت کچھ سکھایا ہے اور ہم ہر طرح کے بحرانوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے امداد دینے والے ممالک سے اپیل کی کہ وہ فلسطینیوں کے لیے کرونا کی ہنگامی صورت حال کے پیش نظر اضافی امداد فراہم کریں۔ تاکہ ہنگامی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

مختصر لنک:

کاپی