پنج شنبه 01/می/2025

غرب اردن میں مزید تین فلسطینیوں میں کرونا کی تصدیق

اتوار 12-اپریل-2020

فلسطینی علاقوں میں مزید تین فلسطینیوں کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق فلسطینی حکومت کے ترجمان ابراہیم ملحم نے بتایا کہ غرب اردن میں حلحول  سے دو بچچوں اور ارطاس سے ایک فلسطینی کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد متاثریمن کی تعداد 266 ہوگئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کرونا کا شکار ہونے والے نئے مریضوں کی حالت خطرے سے باہرہے۔

کرونا کا شکار ہونے والے نئے مریضوں میں ایک سات سالہ بچی ہے جس میں یہ وائرس مقامی سطح پر منتقل ہوا ہے۔ اس سے قبل اس کی ماں کرونا کا شکار ہوگئی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی