جمعه 02/می/2025

غزہ میں صحت کی خطرناک صورت حال پر وزارت صحت کا انتباہ

اتوار 12-اپریل-2020

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے خبر دار کیا ہے کہ غزہ کے علاقے میں صحت کی صورت حال کافی مخدوش ہے اور آنے والے دنوں میں صحت کے حوالے سے کوئی نیا المیہ رونما ہوسکتا ہے۔ وزارت صحت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کرونا بحران کی وجہ ے درپیش مشکلات میں غزہ کی فوری طبی امداد فراہم کرے۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے کہا کہ غزہ کی پٹی کو وینٹی لیٹر، انتہائی نگہداشت وارڈ کے آلات اور دیگر آلات کی فوری ضرورت ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 1381 افراد کو قرنطینہ مراکز میں رکھا گیا ہے۔ ان میں صحت کے عملے کے 258 افراد بھی شامل ہیں۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ کرونا کا شکار ہونے والے فلسطینیوں کو اسپتال کے آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے۔ رفح میں قائم آئسولیشن مرکزمیں صحت یاب ہونے کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی