یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے گذشتہ روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں تل ارمیدہ کے مقام پر فلسطینی اراضی پر خیمے گاڑھ لیے۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ یہودی آبادکاروں کے ایک گروپ نے النشتہ فلسطینی خاندان کی ملکیتی فلسطینی اراضی پر موجود زیتون کے پرانے درخت کاٹ کر وہاں پر خیمے لگا دیے۔
الخلیل میں فلسطینیوں کی یہودی آباد کاری کے خلاف سرگرم یوتھ گروپ کے ترجمان نے بایا کہ یہودی آبادکارونے یہودی کالونی کے قیام کی خاطر وہاں پر خیمے لگا دیے۔
اس موقعے پریہودی آباد کاروں کواسرائیلی فوج اور قابض پولیس کی طرف سے معاونت حاصل تھی۔