جمعه 02/می/2025

صہیونی آبادکاروں نے فلسطینی زمین پر خیمے گاڑھ دئیے

پیر 13-اپریل-2020

اسرائیلی آبادکاروں نے مغربی کنارے میں الخلیل میں تل رمیدہ میں فلسطینی زمین پر خیمے گاڑھ دئیے۔

الخلیل میں آباد کاری کے خلاف نوجوانوں کے ترجمان  نے کہا کہ درجنوں صہیونی آبادکاروں نے آبادکار بستی کی تعمیر کے لیے زمین کے ٹکڑے پر خیمے نصب کیے جہاں زیتون کے درخت لگے ہوئے ہیں اور جو النتشہ خاندان کی ملکیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی آبادکار جنہوں نے زمین کی ملکیت کا دعویٰ کیا صہیونی فوج کی حفاظت میں علاقے میں داخل ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی