اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے شعبہ اسیران کے سربراہ موسیٰ دودین نے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل کے قریب پہنچنے کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بیان میں موسیٰ دودین نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل کے قریب پہنچنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حماس اسرائیل کےساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے اپنی تجویز پرسنجیدہ ہے مگراسرائیلی حکومت کی طرف قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں میں غیر سنجیدہ ہے۔ حماس اس حوالے سے ثالثوں کے طرف سے کی جانے والی مساعی کا خیر مقدم کرتی ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں حماس کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی ایک نئی پیش کش کی گئی تھی۔ اس پیش کش میں اسرائیل سے کہا گیا تھا کہ وہ 2011ء میں طے پائے معاہدے کے تحت رہائی کے بعد دوبارہ حراست میں لیے فلسطینیوں کو رہا کرے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسرائیلی جیلوں میں قید بچوں ، بوڑھوں ، خواتین اور بیمار قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ اسرائیل نے حماس کی طرف سے پیش کی گئی تجویز پرغور شروع کیا ہے اور وزیراعظم نیتن یاھو نے قیدیوں کو ڈیل کرنےوالے ادارے کو اس پرکام کرنے اور ثالثوں سے رابطے کی ہدایت کی ہیں۔
اسرائیل کی طرف سے حماس کی شرائط پرعمل درآمد کے بعد غزہ میں سنہ 2014ء کی جنگ میں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلیوں کی رہائی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
اسرائیلی فوج نے شہید فلسطینی مصباح ابو صبیح کا بیٹا گرفتار کرلیا
مقبوضہ بیت المقدس ۔ مرکزاطلاعات فلسطین
قابض اسرائیلی فوج نے شہید فلسطینی مصباح ابو صبیح کے صاحب زادے صبیح ابوصبیح کو بیت المقدس کے نواحی علااقے الرام سے حراست میں لےلیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا نوجوان ابو صبیح کو اسرائیلی فوج نے حراست میں لینے کے بعد ایک ٹارچر سیل منتقل کردیا ہے۔ خیال رہےکہ ابو صبیح اس سے قبل 13 ماہ اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے صبیح ابو صبیح کےوالد مصباح کو 9 اکتوبر2016ء کو اس وقت گولیاں مار کر شہید کردیا جب انہوں نے دوہری مزاحمتی کارروائی میں دو اسرائیلی فوجیوں کو جھنم واصل کرتے ہوئے چھ کو زخمی کردیا تھا۔ ان فوجیوں کا تعلق اسرائیل کی ایلیٹ فورس کی یونٹ ‘الیسام’ سے تھا۔ اسرائیلی فوج نے مصباح ابو صبیح کو شہید کرنے کے بعد اس کا جسد خاکی بھی قبضے میں لے لیا تھا۔ صہیونی ریاست کی طرف سے شہید کے خاندان سے 40 لاکھ ڈالر تاوان کی شکل میں رقم بٹورنے کی کوشش کررہی ہے۔