چهارشنبه 30/آوریل/2025

دو فلسطینی طلباء کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

بدھ 15-اپریل-2020

اسرائیلی فوج کی طرف سے حراست میں لیے گئے دو فلسطینی طلباء کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی گئی ہے۔ دوسری طرف اسرائیلی حکام کی جانب سے متعدد فلسطینیوں کو عوفر جیل میں منتقل منتقل کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیران میڈیا سینٹر کے مطابق بیرزیت یونیورسٹی کے دو طلباء اور اسلامک بلاک کے رکن عبدالرحمان حمدان اور باسل فلیان کو مزید سات روز کے لیے مسکوبیہ ٹارچر سیل منتقل کیا گیا ہے۔

رام اللہ سے تعلق رکھنے والے باسل فلیان کو اسرائیلی فوج نے 23 ستمبر 2019ء کو حراست میں لے لیا تھا۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج کی طرف سے فلیان کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب اسے عباس ملیشیا نے جیل سے رہا کیا تھا۔

دوسرے فلسطینی طالب علم عبدالرحمان حمدان کو 25 فروری 2020ء کو حراست میں لے لیا تھا۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فوج کی طرف سے حراست میں لیے گئے جامعہ بیرزیت کے طلباء صابر مہرہ، ریان خریوش کو مسکوبیہ عقوبت خانے سے عوفر جیل منتقل کردیا ہے۔

قابض فوج نے مہرہ اور خریوش کو چھ مارچ کو حراست میں لیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے چھ مارچ کو بیر زیت یونیورسٹی کے ہاسٹل پرچھاپہ مار کر 11 فلسطینی طلباء احمد فرح ، محمد ناصر، برکات راید، اسید القدومی، یزید کمال، احمد ابو یوسف، محمد ثوابتہ، محمد جاب اور محمد دراغمہ کو حراست میں لے تھا۔

مختصر لنک:

کاپی