جمعه 02/می/2025

غرب اردن میں کرونا کے مزید تین مریضوں کی تصدیق

بدھ 15-اپریل-2020

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں بیرون ملک سے آئے 239 فلسطینیوں کا کرونا کے شبےمیں طبی معائنہ کیا گیا۔ ان تمام افراد کےٹیسٹوں کی رپورٹس منفی آئی ہیں اور کرونا کا کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا ہے۔

ادھر غرب اردن میں کرونا کے مزید تین مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد کرونا کے مریضوں کی تعداد 323 ہوگئی ہے۔

غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ منگل کے روز غزہ کی پٹی میں جن مریضوں کے کرونا کےٹیسٹ کیے گئے تھے ان کی رپورٹس جاری کردی گئی ہیں۔ ان میں کرونا کا کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا۔ غزہ کی پٹی میں کرونا کے مریضوں کی تشخیص کے لیے ہونے والے علاج اور معائنے میں ترکی کے فرینڈز اسپتال کی طرف سے معاونت فراہم کی گئی ہے۔

ادھر الصداقہ اسپتال میں کرونا کے شبے میں لائے گئے مزید 33 مریضوں کو فارغ کردیا گیا ہے۔غزہ میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسپتال میں مریضوں کے لائے جانے اور ان کی تشخیص کا سلسلہ جاری رہے گا۔ وزارت صحت کے ترجمان نے خبردار کیاکہ غزہ کی پٹی میں مزید طبی امداد فراہم نہ کی گئی تو علاقے میں صحت کا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی