شنبه 03/می/2025

رمضان کے دوران مساجد بند رہیں گیں: مفتی اعظم

بدھ 15-اپریل-2020

مقبوضہ بیت المقدس کے مفتی اعظم شیخ محمد حسین نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنےکی کوششوں کے طور پر رمضآن المبارک میں مساجد بند رہیں گیں۔

شیخ حسین نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ کچھ دنوں میں شروع ہونے والے  رمضان کے مہینے میں مساجد عوام کے لیے بند رہیں گیں۔

کورونا وائرس کے بحران پر روشنی ڈالتے ہوئے ، انہوں نے اعلان کیا کہ جمعہ کی نماز اور تراویح ، رمضان کی شام کی نمازوں سمیت مساجد میں عوامی عبادت پر ، مقدس مہینے کے دوران پابندی عائد رہے گی اور اس کی بجائے حفاظتی مقاصد کے لئے گھروں میں ہی ان کا انعقاد کیا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی