چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل سے ‘دوستانہ فلم’ ام ھارون کے خلاف ابلاغی مہم شروع

جمعرات 16-اپریل-2020

فلسطین میں عوامی اور ابلاغی حلقوں نے خلیجی ممالک کی طرف سے تیار کردہ فلم’ام ھارون’ کے خلاف شدید غم وغصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ‘ام ھارون’ فلم سعودی عرب کے ملکیتی ‘ایم بی سی’ چینل کے لیے ماہ صیام کےموقع پر ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم میں یہودیوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے قیام کی کوشش کے ساتھ اسرائیل کے ساتھ دوستی بڑھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ فلسطینی عوامی حلقوں کی طرف سے اس فلم کو اسرائیلی دشمن کے ساتھ دوستی اورفلسطینی قوم کے ساتھ نفرت پر اکسانے کی مذموم کوشش کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر’ام ھارون’ دوستانہ مہم ھیش ٹیگ’ ام ھارون فلسطینیوں سے نفرت اور اسرائیل سے دوستی’ کےعنوان سےمہم چل رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس مہم میں کہا گیا ہے کہ بعض ابلاغی ادارے عرب اقوام عوام میں صہیونی دشمن کے ساتھ دوستانہ مراسم کےقیام کی ترغیب دینے کی گھٹیا اور مذموم کوشش کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ام ھارون نامی فلم حال ہی میں تیار کی گئی ہے جسے ماہ صیام میں سلسلہ وارہ ‘ایم بی سی’ عربی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔ اس فلم میں خلیجی ممالک کی ایک یہودی لڑکی کی داستان بیان کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ فلم میں یہودیوں کے ساتھ مسلمانوں کے تاریخی تعلقا اور اس کی اہمیت کو اجا گر کرتے ہوئے صہیونی ریاست کے ساتھ دوستانہ تعلقات کےقیام کی کوشش کی گئی ہے۔ فلسطینی عوامی اور ابلاغی حلقوں میں اس فلم کے بائیکاٹ کی اپیل کی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی