اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ صہیونی ریاست میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار تک پہنچ گئی ہے جب کہ 126 یہودی آباد کار اس بیماری سے ہلاک ہوگئے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی ریاست کی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ گذشتہ شب ایک اور مریض فوت ہوگیا جس کے بعد اسرائیل میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد ایک سو چھبیس ہوگئی ہے۔ گذشتہ روز مزید 154 مریضوں میں کرونا کی تصدیق کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں کرونا کے 176 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے جب کہ 173 کی درمیانی طبی حالت بیان کی جاتی ہے۔
منگل کی نسبت بدھ کے روز اسرائیل میں کرونا کے متاثرین کی تعداد میں تین اعشایہ نو سات فی صد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔