پنج شنبه 01/می/2025

لبنانی اخبار فلسطینی قوم سے معافی مانگے: رافت مرہ

جمعرات 16-اپریل-2020

لبنان کے اخبار’الجمہوریہ’ میں فلسطینی قوم کو ‘کرونا’ سے تشبیہ دینے کے مکروہ اور نفرت آمیز کارٹون کی اشاعت پر فلسطینی قیادت کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق  ‘حماس’ کے بیرون ملک شعبہ اطلاعات کے انچارج رافت مرہ نے کہا کہ لبنانی اخبار’الجمہوریہ’ میں نفرت آمیز کارٹون کی اشاعت غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے جس پر اخبار فی الفور فلسطینی قوم سے معافی مانگے۔

رافت مرہ کے اخبارمیں کارٹون کی اشاعت کے بعد لبنانی محکمہ اطلاعات کے عہدیداروں کو مکتوب ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اخبار الجمہوریہ نے’13 اپریل 1975ء کی جنگ کی یاد میں ایک کارٹون شائع کیا جس میں فلسطینیوں کو ‘کرونا’ وائرس سے تشبیہ دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ کارٹون میں ایک طرف ایک فلسطینی کے چہرے کی شبیہ بنائی گئی ہے جس میں اس کے سرپر فلسطینی کوفیہ دکھایا گیا ہے۔ دوسرے کارٹون میں کرونا وائرس کی تصویر دکھائی گئی ہے۔ اخبار نے سنہ 1975ء کو فلسطینیوں کو کوفیہ اور اپریل 2020ء میں کرونا سے مشابہ قرار دیا ہے۔

رافت مرہ کا کہنا ہے کہ لبنانی اخبار نے فلسطینی قوم کو کی تاریخ، مزاحمت اور قضیہ فلسطین کا مذاق اڑایا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی