سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فریڈم کمیٹی کے چیئرمین اور سرکردہ فلسطینی رہ نما الشیخ کمال الخطیب نے کہا ہے کہ قابض صہیونی ریاست اور اس کا ناجائز قبضہ کرونا وائرس سے زیادہ تباہ کن اور خطرناک ہے۔
الشیخ کمال الخطیب کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ اسرائیلی ریاست کی طرف سے کرونا کی وباء سےپہلے ہی بند کی گئی۔ قبلہ اول کی بندش کا جرم صہیونی ریاست کی طرف سے بار بار کیا جاتا رہا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ صہیونی ریاست کا ناجائز قبضہ کرونا کی وباء سے زیادہ خطرناک ہے۔
الشیخ کمال الخطیب نے کہا کہ اسرائیلی ریاست بار بار مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے بند کرتی ہی ہے۔ جولائی 2017ء کے بعد اسرائیلی ریاست نے کئی بار مسجد اقصیٰ کو سیل کیا۔ مسجد میں نماز کی ادائی پرپابندی عاید کی گئی۔