جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں کرونا کے مریضوں کے لیے مختص اسپتال کے لیے 17 ملین ڈالر درکار

جمعرات 23-اپریل-2020

فلسطینی حکومت کی طرف سے غزہ کی پٹی میں کرونا وائرس کے علاج کے لیے قائم کردہ فالوپ اپ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ غزہ میں کرونا کےمریضوں کےعلاج اور بیماری کے کنٹرول کے لیے 17 ملین ڈالر کی فوری رقم درکار ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں کرونا فالو اپ کمیٹی کے چیئرمین محمد عوض نے بتایا کہ غزہ میں کرونا کے ممکنہ پھیلائو کے حوالے سے تمام وزارتوں اور محکموں کی طرف سے بھرپور تیاری کی گئی ہے۔ کرونا کی وجہ سے غزہ میں بدترین حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ غزہ میں کرونا کےمریضوں کے علاج کے لیے ایک بڑا اسپتال قائم کیاگیا ہے جس میں علاج کی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری طورپر 17 ملین ڈالر کی رقم درکار ہے۔

انہوں نے  مزید کہا کہ غزہ میں کرونا کی وبا اتنی زیادہ خطرناک نہیں مگر انتظامیہ کی طرف سے اس کی بھرپور تیاری کی گئی ہے۔

عوض نے کہا کہ غزہ میں کرونا کی روک تھام کے لیے صحت کے بنیادی ڈھانچے کی کارکردگی کو مزید کئی گنا بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں صحت اور معیشت کے مسائل کو اجاگر کرنے کےلیے اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں قائم قرنطینہ مراکز میں لاجسٹک اور دیگر ضروریات کے لیے ماہانہ 10 ملین ڈالر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے فلسطینی شہریوں اور ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ وہ غزہ میں کرونا کے مریضوں کے علاج لیے مختص اسپتال کی ضرورت پوری کرنے میں حکومت کی مدد کریں۔

مختصر لنک:

کاپی