کویت میں فلسطینی تارکین وطن نے کرونا کی بیماری کی روک تھام اور کرونا کے بیماروں اور دوسرے مریضوں کی مدد کے لیے خون کے عطیات جمع کرنے کی مہم شروع کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کویت میں مقیم فلسطینیوں کی طرف سے’فلسطینیوں کی کویت کے لیے قربانی’ کے عنوان سے مہم شروع کی گئی ہے۔ اس مہم میں فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ مقامی شہری اور دوسرے ممالک سےتعلق رکھنے والے شہری بھی بڑھ چڑھ کر خون کے عطیات دے رہے ہیں۔
مہم کے منتظمین کا کہنا ہے کہ خون کے عطیات جمع کرنے کا مقصد کویت میں مختلف امراض کے شکار افراد کی مدد کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مہم کو کویتی حکام اور عوام کی طرف سے بھرپور پذیرائی فراہم کی گئی ہے۔
کویت کی ڈائریکٹرسروسز ریم الرضوان نے فلسطینیوں کی طرف سے خون کےعطیات جمع کرنے کی مہم کی تحسین کرتے ہوئے اس میں حصہ لینے والے شہریوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔