دوشنبه 18/نوامبر/2024

حماس ہم سب کی نمائندہ، جنگ بندی ڈیل کو قبول کریں گے:حسن نصراللہ

جمعرات 11-جولائی-2024

لبنانی حزب اللہ کے سکریٹریجنرل حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ مذاکرات کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ جنشرائط پر اسرائیلی ریاست کے ساتھ جنگ بندی کرے گی ہم اسے قبول کریں گے۔

حسن نصراللہ نے کہا کہحماس اپنی طرف سے اور تمام فلسطینی دھڑوں کی جانب سے مذاکرات کر رہی ہے اور حماسجو کچھ قبول کرے گی ہم سب کو قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس اپنےنام پر اور مزاحمتی دھڑوں اور پورے مزاحمتی محور کے نام پر مذاکرات کر رہی ہے۔حماسجن شرائط کو قبول کرے گی ہم اس سے مطمئن ہیں۔

حسن نصر اللہ نے زور دےکر کہا کہ اگر اسرائیل جنگ بند کرنا چاہتا ہے تو پہلے غزہ کے خلاف جارحیت بند ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہلبنانی سپورٹ فرنٹ کا مقصد دشمن کو تھکا دینا ہے اور اسے غزہ میں جنگ روکنے کاموقع دینا ہے۔ غزہ اور شمالی اسرائیل میں عدم استحکام دشمن کے لیے سماجی بحران کاباعث بن رہا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہبین الاقوامی فریقین اس بات سے آگاہ ہو چکے ہیں کہ شمالی اسرائیل میں جنگ بندی کاتعلق غزہ کی پٹی میں جارحیت کو روکنے سے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طیاروںکی مدد سے کئی بریگیڈ رفح میں داخل ہوئے اور قابض اسرائیل کا کہنا تھا کہ وہ 3 سے4 ہفتوں میں جنگ ختم کر دے گا، لیکن وہ ناکام ہو گئے۔

مختصر لنک:

کاپی