اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل ’13’ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز ایک کرونا کا ایک عمر رسیدہ مریض اسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد اسرائیل میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 195 ہوگئی ہے۔
عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق گذشتہ روز ایک 86 سالہ کرونا کا مریض اسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد صہیونی ریاست میں کرونا کے نتیجے میں ایک سو کے قریب ہلاکتیں پہنچ گئی ہیں۔
قبل ازیں جمعہ کے روز اسرائیل میں کرونا سے تین مریض ہلاک ہوگئے تھے۔ اسرائیل میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 ہزار 58 ہوگئی ہے جن میں سے 137 کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔
ادھر اسرائیلی حکومت نے ملک میں کرونا کی وجہ سے عاید کردہ پابندیوں میں مزید نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔