شنبه 03/می/2025

غرب اردن میں کرونا کے مزید 11 مریضوں کی تصدیق

اتوار 26-اپریل-2020

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کرونا کے مزید 11 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد فلسطین میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 495 ہوگئی ہے۔

فلسطینی وزیر صحت می کیلہ نے رام اللہ میں ایک مختصر پریس کانفرنس میں کہا کہ غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں یطا کے مقا پر مطلع اسپتال میں زیرعلاج کرونا کے مریض کی اہلیہ اور بچے میں بھی کرنا کی تصدیق کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فلسطین میں کرونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 105 ہوگئی ہے۔ اس وقت 328 مریض زیرعلاج ہیں۔ ان میں 251 اک تعلق القدس  سے ہے۔ فلسطین میں کرنا کا شکار ہونے والے فلسطینیوں میں 26 بچے ہیں جن کی عمریں 9 سال سے کم ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی