شنبه 03/می/2025

کرونا سے بیرون ملک 55 فلسطینی جاں بحق، 1100 متاثر

پیر 27-اپریل-2020

فلسطینی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ بیرون ملک مقیم 55  فلسطینی کروناوبا کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے جبکہ 1100 فلسطینی تارکین وطن کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ریاست نیوجرسی میں ایک فلسطینی 60 سالہ فلسطینی توفیق ھاشم ذیاب کرونا کا شکار ہونے کے بعد چل بسا۔ اس کے ساتھ امریکی ریاست شیکاو اور نیوجرسی میں مزید3  فلسطینی کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔ امریکا کے سوا مزید کسی دوسرے ملک میں کرونا سے کسی فلسطینی کا کیس سامنے نہیں آیا۔ قبل ازیں آسٹریا میں ایک فلسطینی نژاد خاتون اور اس کی بیٹی کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔

امریکا میں اب تک 640 فلسطینی کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔ ان میں 33 وفات پا چکے ہیں اور 168 صحت یاب ہوئے ہیں۔

گذشتہ روز لبنان کے بعلبک شہر میں قائم الجلیل پناہ گزین کیمپ میں ایک ہی خاندان کے پانچ فلسطینیوں کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی