جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ: ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کی ناصر ہسپتال کی ممکنہ بندش پر وارننگ

جمعرات 11-جولائی-2024

ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز نےبدھ کے روز طبی سامان اور ایندھن کی شدید قلت کے نتیجے میں جنوبی غزہ کی پٹی کےشہر خان یونس کے ناصر میڈیکل کمپلیکس میں صحت کی دیکھ بھال کے بند ہونے سے خبردارکیا۔

تنظیم نے ایک بیان میںکہا کہ "اسرائیلی انخلاء کے احکامات کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں یورپی غزہہسپتال کی بندش کے بعد ہم نے خبردار کیا تھا کہ ناصر ہسپتال کو بڑے پیمانے پرہلاکتوں اور زخمیوں کو سنبھالنےکے خطرے کا سامنا ہے”۔

انہوں نے مزید کہا کہ”ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کی ٹیمیں طبی سامان کی شدید قلت کا مشاہدہ کر رہی ہیں،جس سے مریضوں کو دستیاب بنیادی صحت کی دیکھ بھال میں خلل پڑنے کا خطرہ ہے”۔

اس نے وضاحت کی کہ”یہ کمپلیکس آخری جدید ترین ہسپتال ہے جو اب بھی جنوبی غزہ میں کام کر رہا ہے”۔

تنظیم نے کہا کہ "ناصرہسپتال میں ہر روز مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے، جس سے ان تمام شعبہ جات پربوجھ پڑتا ہے۔ یہ بوجھ ہسپتال کی صلاحیت سے بہت زیادہ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی