فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں کرونا کے مزید چھ کیس سامنے آئے ہیں۔ دوسری طرف غزہ میں فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کرونا کے متاثرہ 12 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں جب کہ گذشتہ چند روز سے کرونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔
ادھر غزہ کی پٹی میں محکمہ صحت کے حکام نے باور کرایا ہے کہ کرونا کے صحت یاب ہونے والے مریض کے دوبارہ اس بیماری کے شکار ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ اس حوالے سے رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کی خاتون وزیر صحت می کیلہ کا بیان بے بنیاد ہے۔
خیال رہے کہ رام اللہ میں فلسطینی وزیر صحت نے کہاتھا کہ غزہ میں کرونا کا شکار ہونے والا ایک مریض صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ اس کا شکار ہوا ہے۔
غزہ میں حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال غزہ میں کرونا کا کوئی نیا کی سامنے نہیں آیا۔ کرنا کے 17 میں سے 12 مریض صحت یاب ہونےکے بعد گھروں کو جا چکے ہیں جب کہ 5 کا علاج جاری ہے۔ادھر القدس میں کرونا کے مزید چھ مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ نئے مریض العیساویہ، شعفاط کیمپ، بیت صفافا اور طور کے مقامات پر سامنے آئےہیں۔ فلسطین میں کرونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 507 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 64 فی صد مریض زیرعلاج ہیں۔ ان میں طبی عملے کے 9 کارکن بھی شامل ہیں۔