پنج شنبه 01/می/2025

حماس کی جرمنی کی جانب سے حزب اللہ پرپابندیوں کی شدید مذمت

ہفتہ 2-مئی-2020

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ اور اسلامی جہاد نے جرمنی کی جانب سے لبنانی  مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے اور تنظیم کو بلیک لسٹ کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

دونوں فلسطینی تنظیموں نے جرمن وزارت داخلہ کے اس اعلان کی شدید مذمت کی ہے جس میں حزب اللہ کو ایک عالمی تخریب کار اور دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے۔ حماس اور اسلامی جہاد نے جرمنی کے اقدام پر حزب اللہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں جماعتیں حزب اللہ کے موقف کے حامی ہیں۔

قبل ازیں ایران نے اپنی پرور دہ حزب اللہ کو جرمنی میں بلیک لسٹ کیے جانے کی شدید مذمت کی تھی۔ دو روز قبل جرمن حکومت نے حزب اللہ کو ایک غیرقانونی دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہوئے اسے بلیک لسٹ کردیا تھا۔

ایران نے برلن حکومت کے اس فیصلے پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دینا ‘امریکی ۔ صہیونی’ پروپیگنڈے کا حصہ ہے اور جرمنی کو اس فیصلے کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مختصر لنک:

کاپی