اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست میں کرونا سے اب تک 230 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد 16 ہزار193 سے ہوگئی گئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روزاسرائیل میں کرونا کا مزید تین مریض ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 230 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق اسرائیل میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہزار 193 ہو گئی ہے۔ ان میں سے 103 کی حالت خطرے میں ہے جب کہ 83 کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔82 مریض نارمل بتائے جاتے ہیں۔
اسرائیلی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 6836 مریض معمولی نوعیت کی بیماری کا شکار ہیں جب کہ 8758 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اس وقت موجودہ مریضوں کی کل تعداد سات ہزار 23 ہے۔