پنج شنبه 08/می/2025

اسرائیلی فوج کا کرونا وائرس کا ‘اینٹی بائیوٹک’ دریافت کرنے کا دعویٰ

بدھ 6-مئی-2020

قابض اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے طبی ماہرین نے کرونا وائرس کا اینٹی بائیوٹک درفیات کرلیا ہے جس کے بعد اس بیماری پر جلد قابو پالیا جائے گا۔

اسرائیلی  وزیر دفاع  نفتالی بینیٹ نے اسرائیلی حیاتیاتی تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ کے دورے کے موقع پر بات کرتے ہوئے اس غیرمعمولی پیش رفت کا دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے طبی ماہرین نے  کرونا وائرس کے لیے اینٹی بائیوٹک کی دریافت کرنے کی کوششوں میں ایک اہم پیشرفت کی ہے۔

عبرانی چینل 7 نے بینیٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ خطرناک وائرس کرونا سے اینٹی باڈیز کی دریافت کے بارے میں ایک بنیادی پیشرفت ہوئی ہے۔

جبکہ حیاتیاتی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر "شموئل شاپیرا” کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اینٹی باڈیز تیار کرنے کا مرحلہ ختم ہوچکا ہے اور انسٹی ٹیوٹ فی الحال خوراک دینے کے طریقہ کار کو جاری رکھے گا۔ پھر بین الاقوامی کمپنیوں میں تجارتی مقدار میں اینٹی باڈی تیار کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اینٹی بائیوٹک کرونا کے متاثرہ مریضوں کے خون کے نموں سے تیار کیا گیا ہے۔ متاثرہ لوگوں کے جسم سے نکلے ہوئے اینٹی باڈیز کو استعمال کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی