شنبه 16/نوامبر/2024

امریکی کانگرس میں سعودی عرب سے فوج بلانے اور اڈے ختم کرنے کا مطالبہ

بدھ 6-مئی-2020

امریکا میں حکومت سے سعودی عرب سے فوج واپس بلانے اور سعودی عرب میں نصب دفاعی نظام وہاں سے ہٹانے کے مطالبات میں ایک بار پھر شدت آگئی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق امریکی کانگرس میں یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف سعودی عرب سے ایک تیل بردار جہاز گذشتہ روز امریکی ساحل پر پہنچا ہے۔ امریکی ریاست شمالی ڈاکوٹا سے امریکی کانگرس کے رکن کیفین کریمر نے ایک بیان کہا کہ حکومت کو سعودی عرب میں تعینات فوج اور دفاعی نظام کو وہاں سے واپس لانا ہوگا۔

امریکی ریڈٰیو سے بات کرتے ہوئے مسٹر کریمر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے تیل بردار جہازوں کو امریکا میں داخل ہونے سے روکا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی شیل گیس کےبحران کے پیچھے سعودی عرب کا ہاتھ ہے۔ امریکا کو سعودی عرب پر اس کی ذمہ داری عاید کرنا چاہیے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ ہمیں 2500 فوجیوں کو تکلیف دہ راستےمیں نہیں ڈالنا چاہیے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب میں امریکا نے میزائل دفاع نظام نصب کررکھا ہے جس کے نتیجے میں امریکا کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی