شنبه 16/نوامبر/2024

کرونا خطرات، فلسطینی اتھارٹی نے ہنگامی حالت میں ایک ماہ کی توسیع کردی

بدھ 6-مئی-2020

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے غرب اردن میں کرونا کی وبا کی وجہ سے ہنگامی حالت میں ایک ماہ کی توسیع کی منظوری دی ہے۔

فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ پرپوسٹ ایک خبرمیں بتایا گیا ہے کہ صدر محمود عباس کی طرف سے جاری کردہ ایک صدارتی فرمان میں کہا گیا ہے کہ پانچ مئی 2020ء سے غرب اردن کے علاقوں میں ہنگامی حالت میں مزید 30 دن کی توسیع کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی علاقوں میں رام اللہ اتھارٹی کی طرف سے عاید کردہ ہنگامی حالت تیسرے ماہ میں داخل ہوگئی ہے۔

قبل ازیں فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم محمد اشتیہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے اتوار کے روز ہونے والے اجلاس میں فلسطینی صدر کے سامنے ہنگامی حالت میں توسیع کی سفارش کی تھی۔

فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے پانچ مارچ کو فلسطینی علاقوں میں کرونا کے خطرات کے پیش نظر ہنگامی حالت نافذ کی تھی۔

فلسطین میں ہنگامی حالت ایک ایسے وقت میں نافذ کی گئی ہے جب فلسطین میں کرونا کے اب تک کل 532 کیسز سامنے آئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی