قابض صہیونی فوج کے مسلح اہلکاروں نے کل جمعرات کو مشرقی بیت المقدس کے نواحی علاقے العیسویہ میں تلاشی کے دوران ایک فلسطینی نوجوان اور اس کی ہمشیرہ کو سرعام وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نےبتایا کہ قابض فوج نے العیسویہ میں تلاشی کے دوران علی حسن محیسن اور اس کی ہمشیرہ آیۃ کو قصبے کے داخلی راستے پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ وحشیانہ تشدد سے دونوں بہن بھائیوں کے کپڑے پھٹ گئے اور وہ لہو لہان ہوگئے۔
فلسطینی بہن بھائیوں پرصہیونی فوج کے وحشیانہ تشدد کے واقعے کے بعد فلسطینی شہریوں میں شدید غم وغصے کی لہر پائی جا رہی ہے۔