قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ فلسطین کی سرحد کے قریب ایک لبنانی شہری کو گولیاںمار کر زخمی کیا اور اس کے بعد اسے اغواءکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سوموار کےروز اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرحد پر بکریاں چرانے والے ایک چرواہےکو گولی ماردی جس کےنتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اس کے بعد قابض فوج نے اسے سرحد پار جا کر اٹھایا اور نامعلوم مقام پر لے گئے۔
لبنان کی سرکاری نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان اور فلسطین کی سرحد پر گشت کرنے والی اسرائیلی فوج کی ایک پارٹی نے شامی نژاد ایک چرواہے کو کفر شوبا کے مقام پرگولیاں مار کر شدید زخمی کیا۔اس کے بعد اسے اغواءکرلیا گیا۔ زخمی چرواہے کی شناخت محمد نورالدین عبدالعظیم کے نام سے کی گئی ہے۔
نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے چرواہے کو زخمی حالت میں دانستہ طورپر حراست میں لیا۔ ادھر اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان کی سرحد پر ایک نوجوان نے فلسطینی حدود میں داخل ہونے کی کوشش جس پر اسے وارننگ دی گئی مگر اس نے سرحد عبور کرلی جس پر اسے گولی ماری گئی۔
عبرانی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک مشتبہ شخص مزارع شعبا کے علاقے میں فلسطینی حدود میں داخل ہوا جس پر اسے گولی مار گئی۔