اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ملک میں کرونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا جب کہ متعدد مریض صحت یابو ہوگئےہیں۔ وزارت صحت کاکہنا ہے کہ کرونا کا شکار ہونے والے مریضوں میں سے بعض مزید تشویشناک حالت سے دوچار ہوئے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میںکہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔ اتوار کے روز مزید 11 کیسز سامنے آئے تھے جب کہ اتوار کو کرونا کے 4 مریض ہلاک ہوگئے تھے۔
اسرائیلی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سوموار کے روز کرونا کا کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا جب کہ کرونا کا شکار ہونے والے 13 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق اسرائیل میں کرونا کے کل مریضوں کی تعداد 16ہزار 661 ہوگئی ہے جب کہ 272 ہلاک ہوئے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے مزید چار مریض ہلاک ہوئے۔ پہلے سے کرونا کا شکار ہونے والے کئی مریضوں کی حالت مزید تشویشناک ہوگئی ہے۔ اسرائیل میں مجموعی طورپر 13 ہزار 14 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔